کلینک کے تالے توڑ کر نقدی، اور قیمتی سامان چوری

کلینک کے تالے توڑ کر نقدی، اور قیمتی سامان چوری

گلبرگ کے علاقے میں ڈاکٹر مصدق کے کلینک کا صفایا ، مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کلینک کے تالے توڑ کر نقدی، موبائلز، اور ایل ای ڈی سمیت دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔گلبرگ کے علاقے میں ڈاکٹر مصدق نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں ملزمان اس کی کلینک کے تالے توڑ کر دراز سے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم، موبائل فونز، ایل ای ڈیز اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...