گورنر نہال ہاشمی نے چیف اسکاؤٹ سندھ کا حلف اٹھا لیا
اسکاؤٹنگ حب الوطنی، نظم، خدمت، ذمہ داری کاشعور اجاگر کرنیکا ذریعہاسے اسکولوں اور کالجوں میں دوبارہ فروغ دینے کی ضرورت ہے ،خطاب
کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیف اسکاؤٹ سندھ کا حلف اٹھا لیا۔ صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے گورنر سندھ سے حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں حب الوطنی، نظم و ضبط، خدمتِ خلق اور قومی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے ، اسکاؤٹنگ کو اسکولوں اور کالجوں میں دوبارہ فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی حقیقی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ مضبوط نظریہ، نظم و ضبط، علم، مسلسل جدوجہد اور بہترین کردار بھی ناگزیر ہیں۔
ماضی میں اسکاو ٔٹس قومی تقریبات میں نمایاں کردار ادا کرتے اور مختلف شہروں، صوبوں اور ممالک کے اسکاؤٹس سے روابط کے ذریعے پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے تھے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ سے ملاقات کیلئے دور دراز سے آنے والے نوجوان اسکاو ٔٹس کا جذبہ قابلِ تقلید ہوتا تھا۔ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ وقت کے ساتھ اسکاؤٹس، گرلز گائیڈز اور نیشنل کیڈٹ کور جیسی تنظیمیں ہماری سماجی اور انتظامی زندگی سے دور ہوتی گئیں، ہمیں جائزہ لینا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا۔ تقریب میں سابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، پرنسپل سیکریٹری گورنر سندھ ڈاکٹر سید سیف الرحمن، ملٹری سیکریٹری لیفٹیننٹ کرنل سکندر ترین، پریس سیکریٹری فیصل فاروقی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments