نہری پانی چوری ،30 سے زائد افراد کیخلاف مقدمات

نہری پانی چوری ،30 سے زائد افراد کیخلاف مقدمات

محکمہ انہار ٹیموں کی کارروائیاں ، قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے 30 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔تھانہ مرید والا کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران 30 سے زائد افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے اور اپنی فصلوں کو سیراب کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...