شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد ، سامان چھین لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں نذیر احمد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اپنے دفتر میں حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments