کئی جگہ عدم صفائی پر ذمہ داروں کیخلاف کارروا ئی کا حکم

 کئی جگہ عدم صفائی پر ذمہ داروں کیخلاف کارروا ئی کا حکم

ڈپٹی کمشنر کا حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ کا بھی دورہ، تزئین وآرائش کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ریلوے سٹیشن، اندرون شہر بازاروں، ماڈل دال بازار اور تاریخی حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، سیوریج، تجاوزات کے خاتمے اور جاری ترقیاتی و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ریلوے سٹیشن گوجرانوالہ کا دورہ کرتے ہوئے ریلوے لائن، گرین ایریاز، داخلی و خارجی راستوں اور اطراف میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب حکام کو ہدایت کی کہ ریلوے سٹیشن اور ریلوے ٹریک کی باقاعدہ صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بنک روڈ، شیخوپورہ موڑ، پڑاؤ روڈ اور بشیر چوک کا دورہ کیا، جہاں واسا گوجرانوالہ کی جانب سے جاری سیوریج سسٹم اپ گریڈیشن سکیم اور صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا۔ ناقص صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسر وں کو فوری بہتری اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تاریخی و ثقافتی اہمیت کی حامل حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ کا بھی دورہ کیا اور عمارت کی تزئین و آرائش، بحالی اور ریویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ والڈ سٹی اتھارٹی کے نمائندہ افسر نے منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...