ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ڈیلیوری بوائے کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ڈیلیوری بوائے کو لوٹ لیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں اسلم نامی ڈیلیوری بوائے کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ۔۔۔
وہ سامان کی ڈیلیوری کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار تین ملز موں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر قانونی کار روائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments