علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام یوم آزادی کی شاندار تقریب

علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام یوم آزادی کی شاندار تقریب

کونسل کے چیئرمین سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ سمیت اہم شخصیات کی شرکتہمارے مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے ،مقررین کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام یوم آزادی کی شاندار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ جس میں ہر طبقہ فکر کے ممتاز افراد نے شرکت کی۔تقریب سے کونسل کے چیئرمین سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ کے علاوہ معروف ادیبہ نعیم فاطمہ علوی، معروف کالم نگار اور دانشور ہارون الرشید، معروف قانون دان اور کالم نگار آصف محمود، سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں اکرم فرید نے خطاب کیا اور معروف شاعر محبوب ظفر نے بڑے دلنشین انداز میں نظامت کی۔مقررین نے آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے بعد ہم کہاں کھڑے ہیں کے موضوع پر گفتگو کی اور ملک کی کامیابیاں بھی بیان کیں اور ناکامیوں کا بھی اعتراف کیا۔مقررین نے اتفاق رائے سے زور دیا کہ ہمارے مسائل اور بحرانوں کا حل آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے ۔آخر میں شرکاء کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...