پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
پینسرہ(نمائندہ دنیا)چوکی نیو سبز منڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ بدنامِ زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو 180 گرام چرس برآمد کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق چوکی انچارج نیو سبز منڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان مغل نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 232 رب باوے والی کے رہائشی ملزم محمد آصف عرف آصو ولد امداد علی کو گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ایک دوسری کارروائی میں پولیس نے سدھار محلہ داتا نگری کے رہائشی ملزم اختر ولد ارشاد کو قبرستان کے قریب سے گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments