پکی نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 18 گھنٹے بعد برآمد

پکی نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 18 گھنٹے بعد برآمد

18 سالہ حیدر علی ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں نہر میں جا گرا تھا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )قائم بھروانہ دھروپہ پل کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں پکی نہر میں گرنے والے ٹریکٹر ٹرالی سوار 18 سالہ نوجوان حیدر علی کی لاش ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 18 گھنٹے کے طویل سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر لی۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب قائم بھروانہ دھروپہ پل کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر پکی نہر میں جا گری۔

ٹریکٹر ٹرالی پر چار افراد سوار تھے جن میں سے تین افراد اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ، جبکہ 18 سالہ حیدر علی ولد سلیم گجر پانی میں ڈوب گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 شورکوٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے رات بھر مسلسل کارروائی جاری رکھی اور تقریباً 18 گھنٹے بعد حیدر علی کی لاش نہر سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔مرحوم حیدر علی، چودھر ی طالب حسین گجر کا بھتیجا، چودھری شمشاد علی گجر کا بھانجا اور ثاقب علی گجر ایڈووکیٹ کا چچا زاد بھائی تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...