ماموں کانجن: جشنِ آزادی کے موقع پر مشاعرہ و محفلِ کلام

ماموں کانجن: جشنِ آزادی  کے موقع پر مشاعرہ و محفلِ کلام

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر کاہلوں ہاؤس میں شمشاد اسلم فاؤنڈیشن اور تحصیل بناؤ تحریک ماموں کانجن کے بانی و چیئرمین چودھر ی رضوان کاہلوں اور۔۔۔

 چودھری عثمان کاہلوں کی سرپرستی میں ایک شاندار مشاعرہ، محفلِ کلام اور کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، ادبی اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا، جس کے بعد شعرا نے ملی، انقلابی اور حب الوطنی پر مبنی کلام پیش کیا۔ شعرا کے پرجوش اشعار نے شرکا کے دلوں میں وطن سے محبت کے جذبات کو مزید تقویت بخشی اور محفل کو گرما دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...