جیب کتروں نے شہریوں کو زیورات، نقدی سے محروم کردیا
جیب کتروں نے شہریوں کو زیورات، نقدی سے محروم کردیا 9 لاکھ روپے کے کانوں سے کانٹے بالیاں 9کھینچ کر اتار لی گئیں اور فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں جلوس کے دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ جیب کتروں نے متعدد شہریوں کو قیمتی زیورات، نقدی و موبائل فونز سے محروم کردیا، متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ،7 بلاک امام بارگاہ میں جلوس کے دوران رش میں مسز عمر فاروق، مسز سرور،عالیہ ملک ، مسز غلام اصغر ،مسز غلام حر،مسز ظفر عباس کے کانوں سے کانٹے بالیاں جن کی مجموعی مالیت 9 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے کھینچ کر اتار لی گئیں،جبکہ محمد ایوب ،علی جواد، سمائیل خان، دانیال حیدر، قمر عباس، ذوالقرنین علی، کاشف محمود اور دیگر شہری بھی موبائل فونز جن کی مالیت سات لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے سے محروم ہوگئے متاثرہ شہریوں کے مطابق نامعلوم جیب کتروں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل فونز جیبوں سے نکال لیے اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments