دارالعلوم کریمیہ رضویہ سے استقبال ربیع الاول ریلی نکالی گئی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دارالعلوم کریمیہ رضویہ سے استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں میلاد ریلی نکالی گئی۔
جس کی قیادت تنظیم العلما اہلسنت کے ضلعی صدر صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی نے کی ،ریلی میں مقامی علماء کرام اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ نے دنیا کو ایک ایسا نظام دیا ہے کہ جس کی پیروی کرتے ہوئے دنیا بھر میں ہر شخص کو عزت اور ہر معاشرہ کو باوقار مقام دیا جاسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments