جشنِ آزادی کی تقریب ، وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار

جشنِ آزادی کی تقریب ، وطن سے  محبت اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار

مکوآنہ (نمائندہ دنیا) سابق چیئرمین رانا شاہد محمود خان کے ڈیرے پر جشنِ آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

 جس میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر، سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس، رکن صوبائی اسمبلی آزاد علی تبسم، چودھری تیمور علی خان، رانا اللہ رکھا سمیت علاقہ بھر سے معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین رانا شاہد محمود خان نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے مثال جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ وطن عزیز کے حصول کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کا دفاع اور اسے ناقابلِ تسخیر بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...