گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ میں یومِ آزادی کی پروقار تقریبات کا انعقاد
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ میں یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کالج کی عمارت کو قومی پرچموں، جھنڈیوں، بینرز، پھولوں اور خوبصورت برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا، جبکہ رات کے وقت خصوصی چراغاں بھی کیا گیا جس نے تقریب کی رونق کو مزید بڑھا دیا۔تقریب میں پرنسپل، تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے سفید لباس میں شرکت کی اور قومی یکجہتی و حب الوطنی کا عملی مظاہرہ کیا۔ شرکاء میں قومی پرچم اور یومِ آزادی کے خصوصی بیجز بھی تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر پرنسپل کالج نے خطاب کرتے ہوئے یومِ آزادی کی تاریخی اہمیت، قیامِ پاکستان کے مقاصد اور ملکی ترقی میں نوجوان نسل کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments