کاروباری لین دین میں 12 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان خوردبرد، مقدمہ درج

کاروباری لین دین میں  12 لاکھ سے زائد مالیت کا  سامان خوردبرد، مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کاروباری لین دین کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان، مشینری اور رقم خوردبرد کرلی گئی۔

تھانہ ملت ٹاؤن میں جہانگیر مشتاق نامی شہری نے مقدمہ درج کرواکرپولیس کو بتایا کہ ملزم نے کاروباری تعلقات کے دوران 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کا گلاس مال، مشینری اور دیگر قیمتی سامان حاصل کیا اور سامان لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...