ملک بھر میں ستمبر کو ماہ ختم نبوت کے طور پر منایا جائے : منتظمین
چناب نگر (نامہ نگار) 7 ستمبر کو چناب نگر میں ہونے والی انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کے کنوینر مولانا قاری محمد سلمان عثمانی اور مولانا محمد قادری نے کہا ہے کہ۔۔۔
7 ستمبر کو یوم ختم نبوت جبکہ ستمبر کو ماہ ختم نبوت کے طور پر منایا جائے اور ملک بھر میں اس حوالے سے کانفرنسیں اور اجتماعات منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی جانب سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلے کی روشنی میں 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امسال 7 ستمبر کو چناب نگر میں مرکزی اجتماع منعقد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments