حقیقی تبدیلی نظام مصطفی ؐکے نفاذ سے آئے گی:جے یو آئی
ملک دن بدن بحران کا شکار ہوتا جا رہا :مولانا امجد ودیگر کا کا نفرنس سے خطاب
لاہور(سیاسی نمائندہ) جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مسجد کوثر لنڈا بازار میں محفل ذکر خبیب خدا اور مسجد اقصی گلشن راوی میں ختم نبوت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی نظام مصطفی ؐ کے نفاذ سے آئے گی ،اسی نظام کے نفاذ سے ہی عوام کے مسائل بھی حل ہوں گے اور ملک ترقی بھی کرے گا،وطن عزیز کو سیکولر بنانے کی سازشوں کو عوام نے ناکام بنایا اور آئندہ بھی مسترد کرینگے، پارلیمنٹ میں سب سے مؤثر رول علما کا رہاہے اور آئندہ یہ بھی کردار جاری رہے گا۔ محفل ذکر حبیب مصطفی ؐاور ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان ،مولانا اکرام ،مولانا عبد اللہ شاہ اور دیگر نے کہاکہ وطن عزیز اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کسی قسم کی سازش کو علما اور عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،ملک دن بدن نئے سے نئے بحران کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments