سبزیاں، پھل 150 روپے کلو تک مہنگے، خریدار پریشان
گھیاکدو 200، گوبھی 220، بندگوبھی 250، میتھی 400، شملہ مرچ 350، پیاز 200، ٹماٹر 250روپے کلوفروخت ،آڑو کا6کلو کاکارٹن 950روپے، انتظامیہ کی بے حسی
لاہور(سٹاف رپورٹر )سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ دکانداروں کے مطابق 2ہفتوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پھلوں کی پیٹیوں کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 2ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے ۔ دکانداروں کا بتانا تھا کہ گھیاکدو 150 سے بڑھ کر 200 روپے ، گوبھی 150 سے بڑھ کر 220 روپے کلو، بند گوبھی 150 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو اور میتھی 300 سے بڑھ کر 400 روپے کلو ہوگئی ہے۔
اسی طرح شملہ مرچ 300 سے بڑھ کر 350، پیاز 120 سے بڑھ کر 200 روپے کلو اور ٹماٹر کی قیمت 200 سے بڑھ کر 250 روپے کلو تک ہو گئی ہے ۔ دکانداروں نے پھلوں قیمت کے حوالے سے بتایا کہ آڑو کا 6 کلو کا کارٹن 950 روپے ، سیب کی پیٹی 2 ہزار سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ، آم کی پیٹی 3 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار، انگور کی پیٹی 4500سے بڑھ کر 5ہزار روپے کی ہوگئی ہے ۔انتظامیہ کی بے حسی کے باعث شہری مہنگی سبزیاں ، پھل خریدنے پر مجبور ہیں، دکانداروں نے مزید بتایا کہ سبزیاں اور پھل منڈی سے ہی مہنگے مل رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments