ہمیں کسی جماعت کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،سعید غنی
اتنے کم نظر یا ہند ذہن نہیں کہ منتخب نمائندوں کو ساتھ لے کر نہ چلیںماضی میں ٹھپہ مافیا نے عوام کو پستی میں دھکیل دیا تھا،وزیر محنت وافرادی قوت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمیں کسی جماعت اسلامی، ایم کیو ایم ،پی ٹی آئی یا کسی اور سیاسی جماعت کے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمیں عوام کی فلاح پر عوام کے ووٹ ملتے ہیں ۔ ہم اتنے کم نظر یا ہند ذہن نہیں کہ منتخب نمائندوں کو ساتھ لے کر نہ چلیں۔ہم نے عوام کے ووٹوں کے لئے عوام کی خدمت کی ہے ، ماضی میں یہاں پر عوامی خدمت کی بجائے ٹھپہ مافیا نے عوام کو پستی میں دھکیل دیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ ہم کسی تنقید کرنے والوں کو جوابدہ نہیں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی یوسی 8 میں کلک اور ٹائون میونسپل کارپوریشن کورنگی کے اشتراک سے تعمیر شدہ بینظیر بھٹو شہید کرکٹ گرائونڈ اور فیملی پارک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر کلک کے انجینئر افتخار آرائیں نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی ۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ یہ تاثر کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف اپنے حلقہ میں ترقیاتی منصوبے پارہی ہے یہ سراسر غلط ہے ۔ہم نے ٹائون کے او زی ٹی اور تمام شہری یونین کونسلز اور دیہی یونین کمیٹیوں میں بلا کسی تفریق ایک فارمولے کے تحت فنڈز فراہم کئے ہیں،یوسیز چاہے وہ جماعت اسلامی کے چیئرمین کی ہو یا پی ٹی آئی کی سب کو ماہانہ 12 لاکھ روپے سندھ حکومت دے رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments