ٹوبہ : گرلز ہائی سکول میں نعتیہ محفل، طالبات نے نعتیں پیش کیں
حضور اکرمؐ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کیلئے بہترین نمونہ :ڈی سی ماہم آصف
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں سی ای او ایجوکیشن راحیلہ جمیل، ڈی ای او صائمہ النساء انجم، اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔ طالبات نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں نعتیں پیش کیں، جس سے محفل کا ماحول روحانی کیفیت سے معمور ہوگیا۔ اس موقع پر سیرت طیبہ ﷺ اور اسوہ حسنہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی جبکہ طالبات کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے ، محبت، اخوت، برداشت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی تلقین کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے ، آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں محبت، امن، اخوت اور برداشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments