کمشنرعمران حامد شیخ کی پروگرامر جاوید باجوہ کو سرکاری فرائض پر شاباش

 کمشنرعمران حامد شیخ کی پروگرامر جاوید  باجوہ کو سرکاری فرائض پر شاباش

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کمشنر آفس کے پروگرامر محمد جاوید باجوہ کو سرکاری فرائض دلجمعی سے انجام دینے پر شاباش دی اور ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔

تقریب میں کمشنر آفس کے ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔کمشنر فیصل آباد نے بتایا کہ پروگرامر جاوید باجوہ نے ان کے دیے گئے تصورات کو کمال مہارت سے تیار کیا، جنہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے سامنے پیش کیا گیا۔ انہوں نے ان تصورات کو سراہتے ہوئے دیگر کمشنرز کو بھی اسی طرز پر عملدرآمد کی تاکید کی۔محمد جاوید باجوہ نے حوصلہ افزائی پر کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی لگن اور جذبے سے سرکاری فرائض انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...