عید میلاد النبیؐ پر فیصل آباد میں سکیورٹی انتظامات، امن کمیٹی کا اجلاس

 عید میلاد النبیؐ پر فیصل آباد میں سکیورٹی انتظامات، امن کمیٹی کا اجلاس

امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے امن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا گیا شرکا کی شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی زیرِ صدارت ڈی پی او دفتر میں امن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف، دیگر پولیس افسران اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ موجودہ ملکی صورتحال اور عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے امن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا گیا،سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دیا جائے ۔ امن کمیٹی کے ارکان مذہبی رواداری، ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اجلاس کے شرکا نے شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...