ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کھلے مین ہولز فوری بند کرنے کا حکم

 ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کھلے مین ہولز فوری بند کرنے کا حکم

پیرمحل (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل محمد زاہد اقبال کی زیرِ صدارت ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ڈویلپرز کا اجلاس تحصیل آفس میں ہوا، جس میں سوسائٹیز میں صفائی ستھرائی، سیوریج سسٹم، مین ہولز کے حفاظتی ڈھکنوں کی تنصیب اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر محمد زاہد اقبال نے ڈویلپرز کو ہدایت کی کہ تمام کھلے مین ہولز فوری طور پر معیاری اور مضبوط ڈھکنوں سے ڈھانپے جائیں جبکہ صفائی ستھرائی اور سیوریج نظام کی مؤثر دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلے مین ہولز اور ناقص صفائی کے باعث شہریوں کو حادثات اور جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، اس لیے ڈویلپرز اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔ شہریوں کو محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی اور متعلقہ محکموں کی جانب سے ضروری تعاون اور انتظامی اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...