مکوآنہ میں جشن میلاد لنبیؐ کیک بھی کاٹا گیا
مکوآنہ (نمائندہ دنیا ) دنیا بھر کی طرح مکوآنہ اور گردونواح میں بھی جشنِ عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر گلیوں، بازاروں اور شاہراہوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔۔۔
جبکہ عاشقانِ رسول ﷺ نے مختلف ریلیوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا۔مرکزی جلوس انجمن فدایانِ مصطفیٰ ﷺ کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ، پرانی آبادی سے نکالا گیا، جو مختلف راستوں سے گزرتا ہوا درود و سلام کی صداؤں میں واپس اپنے ابتدائی مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں مفتی اظہر سعید، مولانا حافظ شبیر ملتانی، سید سلطان علی بہادر شاہ، سید ناصر حسین شاہ، حاجی ملک مظہر اعوان، علامہ عمران ساجد طاہری، علامہ ابوبکر سمیت علما، مشائخ، سادات کرام، تاجروں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ سماجی شخصیت ملک رمضان، سابق وائس چیئرمین رانا نادر علی ذکی، ملک عمران اور چیئرمین پریس کلب مکوآنہ (اولڈ) رائے محمد یوسف کھرل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علما و سادات کرام کی دستاربندی کی۔ تقریب کے اختتام پر جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments