جامعہ محمدی شریف میں حضرت مولانا محمد رحمت اللہ کے عرس کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر
بھوانہ (نمائندہ دنیا )جامعہ محمدی شریف کی عظیم روحانی و دینی شخصیت اور محسنِ جامعہ حضرت مولانا محمد رحمت اللہ نور اللہ مرقدہ کے سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ پروقار تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔
تقریبات میں ملک بھر کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہات سے ہزاروں عقیدت مندوں اور مریدین نے بھرپور شرکت کی۔عرس کے موقع پر حضرت مولانا محمد رحمت اللہ نور اللہ مرقدہ کی گراں قدر دینی، تعلیمی اور ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار سیمینار بھی منعقد کیا گیا، جس کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ محمد قمرالحق ضیائی سیالوی نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments