ٹو بہ ٹیک سنگھ میں جشن میلاد النبی کا جلوس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹو بہ ٹیک سنگھ میں جشن عید میلاد النبی کی تقریبات مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جو ش و خروش کے ساتھ منائی گئیں۔۔۔
اس مبارک دن کا آغاز صبح سویرے 21گو لوں کی سلامی سے ہو ا،اور نماز فجر کے بعد مختلف مساجد میں درود و سلام کی محافل منعقد کی گئیں ،جامع مسجد بلال محلہ بخشی پارک سے جشن میلاد النبی کا جلوس پیر شمس الزمان قادری کی زیر قیادت روانہ ہو ا ،جبکہ جامعہ کریمیہ رضویہ سے جشن میلاد کا جلو س تنظیم علماء اہلسنت کے صدر صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی کی زیر قیادت روانہ ہو ا ،اس دوران مختلف علاقوں سے آنے والے جلوس بھی مذکورہ دونوں جلوس میں الگ الگ شامل ہو تے رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments