محنت کشوں میں 3 کروڑ کے میرج،ڈیتھ گرانٹ چیکس تقسیم

محنت کشوں میں 3 کروڑ کے میرج،ڈیتھ گرانٹ چیکس تقسیم

ملکی معیشت اور معاشرتی ترقی میں محنت کشوں کا بنیادی کردار ہے :ڈی سی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں محکمہ محنت و انسانی وسائل کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن ہال فیصل آباد میں مستحق محنت کشوں میں میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق تھے ۔تقریب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی شیخ اعجاز احمد، صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز فاروق یوسف شیخ، محکمہ محنت و انسانی وسائل کے افسر، محنت کشوں اور ان کے اہلخانہ سمیت دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مستحق محنت کشوں اور ان کے خاندانوں میں مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے مالیت کے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کے مالی معاونت کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ محنت کش ملکی معیشت اور معاشرتی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی فلاح و بہبود حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ محنت کش طبقے کو مالی مشکلات کے دوران حکومتی معاونت فراہم کرنا ایک اہم فلاحی اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم، صحت، شادی اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات ان کے معیارِ زندگی میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...