ڈینگی کی روک تھام ، آگاہی مہم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

ڈینگی کی روک تھام ، آگاہی مہم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

سکولوں اور کالجز میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشنز کرانے کی ہدایت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر شہزاد محمود کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈینگی کی صورتحال کے پیش نظر اس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ڈاکٹر شہزاد محمود نے کہا کہ ڈینگی کے مؤثر تدارک کیلئے روٹین سے ہٹ کر ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ عوام میں ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہری اپنی صحت کے حوالے سے بہتر طور پر باخبر رہ سکیں۔

انہوں نے خصوصی طور پر سکولوں اور کالجز میں طلبہ و اساتذہ کیلئے ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشنز اور لیکچرز کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ سپرے ، انسپکشن اور ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...