جڑانوالہ میں محافلِ نعت، میلاد کی تقریبات، ریلیاں
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ملک بھر کی طرح جڑانوالہ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے ، عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
شہر بھر میں محافلِ نعت، میلاد کی تقریبات، ریلیوں، لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ فضا درود و سلام کی صداؤں سے معطر رہی۔تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں مرکزی محفل میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی، جس میں ایم پی اے خان بہادر ڈوگر، ایم این اے بلال بدر چودھری، اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نعیم سرور، پیر فضل رسول حیدر رضوی، سابق امیر جماعت اہل سنت حاجی نصر اللہ، عبدالروف روفی اور چیف آفیسر محسن مظہر سمیت سیاسی، انتظامی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments