اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا اجلاس ،حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا اجلاس ،حکومتی  ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

کمالیہ (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی زیرِ صدارت تحصیل بھر کے نمبرداران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیلدار کمالیہ سمیت متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ریونیو امور، سرکاری واجبات کی بروقت وصولی، عوامی مسائل کے حل اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے نمبرداران کو سرکاری واجبات کی بروقت ادائیگی کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی ہدایت کی۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور ایمرجنسی سروسز کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...