پولیس اور نوجوانوں میں رابطے کا فروغ، گپ شپ سیشن
ایسے سیشنز کا بنیادی مقصد طلبہ اور پولیس میں فاصلوں کو کم کرنا ہے : ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور طلبہ کے محفوظ مستقبل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی پی او آفس چنیوٹ میں طلبہ میں شعور اجاگر کرنے اور روشن مستقبل کے فروغ کے لیے گپ شپ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، نجی کالج کے اساتذہ، طلبہ اور طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر قانون پسند شہری بننے ، صحت و صفائی، تعلیم اور کیریئر کاؤنسلنگ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
طلبہ نے ڈی پی او سے کھل کر سوالات کیے اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے طلبہ کو کیریئر پلاننگ اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیشنز کا بنیادی مقصد طلبہ اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے مثبت اور اعتماد پر مبنی تعلق قائم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو باشعور اور قانون پسند شہری بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments