ترقیاتی سکیموں میں تاخیر برداشت نہیں: ایم ڈی واسا
اجلاس میں سی ایم پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے جاری ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔وہ ڈویلپمنٹ پراگریس ریویو میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سی ایم پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جس پر ایم ڈی واسا نے اطمینان کا اظہار کیا، تاہم پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی تاکید کی۔ثاقب رضا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ ان کے ثمرات شہریوں تک بروقت پہنچ سکیں۔ انہوں نے سکیموں کی تکمیل میں تاخیر کا باعث بننے والے کنٹریکٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ایم ڈی واسا نے کنسلٹنٹ ایجنسی کو اپنے امور میں مزید بہتری لانے اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments