چودھری محمد عمران طاہر مرکزی انجمن تاجران جڑانوالہ کے جنرل سیکرٹری منتخب

چودھری محمد عمران طاہر مرکزی انجمن  تاجران جڑانوالہ کے جنرل سیکرٹری منتخب

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)معروف تاجر چودھری محمد عمران طاہر کو مرکزی انجمن تاجران جڑانوالہ کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔

 جس پر تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ایچ بی سپر مارکیٹ شیخ محمد فیضان نے چودھری محمد عمران طاہر کو مرکزی انجمن تاجران کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شیخ محمد فیضان نے امید ظاہر کی کہ چودھری محمد عمران طاہر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے تاجروں کے مسائل کے حل، کاروباری طبقے کے حقوق کے تحفظ اور تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...