انجمن تاجران کے صدر کی 1131 دکانوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کیے جانے پر تشویش
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انجمن تاجران کے صدر میاں ظفر رشید اور جنرل سیکرٹری شاہد اسلم گریوال نے حکومت پنجاب کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صوبائی حکومت کی ملکیتی 1131 دکانوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ طویل عرصے سے ان دکانوں میں کاروبار کرکے اپنے خاندانوں کا روزگار کمانے والے تاجروں کو اچانک بے یقینی اور مشکلات سے دوچار کرنا کسی صورت مناسب نہیں،میاں ظفر رشید اور شاہد اسلم گریوال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مذکورہ دکانوں سے وابستہ سینکڑوں خاندان کئی دہائیوں سے کاروبار کر رہے ہیں اور ان کا تمام تر معاشی انحصار انہی کاروباری مراکز پر ہے ، حکومت کی جانب سے دکانوں کی نیلامی کے فیصلے سے تاجروں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ، جبکہ موجودہ معاشی حالات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے لیے نئے سرے سے کاروبار شروع کرنا انتہائی مشکل ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments