نومولود بچوں کی ہلاکت، موجودہ نظام کی ناکامی بے نقاب ہو گئی: شہباز گجر

نومولود بچوں کی ہلاکت، موجودہ نظام  کی ناکامی بے نقاب ہو گئی: شہباز گجر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعہ نے موجودہ نظام کی خامیوں اور ناکامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے ۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک موجودہ استحصالی نظام اور اس کے ذمہ داران میں حقیقی تبدیلی نہیں لائی جاتی، عوام ظلم اور استحصال کا شکار رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محض چہرے بدلنے سے نظام تبدیل نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے بنیادی اور مؤثر اصلاحات ناگزیر ہیں۔شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام مختلف ریاستی اداروں اور نظام کی خامیوں کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ ستم رسیدہ طبقے کو اپنے حقوق اور نظام کی حقیقی تبدیلی کے لیے مؤثر جدوجہد کرنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...