مزدوری کیلئے جانے والے شخص کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
سمندری (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی کے علاقے میں مقدمہ کی پیروی کرنے کی رنجش پر مبینہ طور پر اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح پانچ افراد نے مزدوری کے لیے جانے والے شخص کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے عقیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ مزدوری کے لیے سمندری شہر کی جانب جا رہا تھا کہ تھانہ سٹی کی حدود میں عثمان اور اس کے دیگر ساتھیوں نے اسے روک لیا۔مدعی کے مطابق ملزمان اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح تھے اور انہوں نے ایک مقدمہ کی پیروی کرنے کی رنجش پر اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments