کوٹ شاکر : مزدور پر تشدد، جھونپڑی نذرِ آتش2 ملزم گرفتار
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے نوٹس لے لیا ، 4ملز موں کے خلاف مقدمہ درج
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا ) تھانہ کوٹ شاکر کے علاقہ میں تلخ کلامی پر مزدور کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کی جھونپڑی کو آگ لگا کر بھیڑوں کو جھلسانے کے افسوسناک واقعہ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کا ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دو مرکزی ملزمان سلطان اور خضر کو گرفتار کرلیا، جبکہ تھانہ کوٹ شاکر پولیس نے چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر مزدور کی جھونپڑی کو آگ لگا دی۔ آگ بھڑکنے کے باعث جھونپڑی میں موجود بھیڑیں بری طرح جھلس گئیں، جبکہ واقعے کے بعد متاثرہ مزدور کو شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments