مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام چناب نگر میں دعوتِ اسلام ریلی

مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام چناب نگر میں دعوتِ اسلام ریلی

ختم نبوت عقیدے کے حوالے سے کوئی دبائو قبول نہیں کیا جا سکتا : مقررین

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام چناب نگر میں عظیم الشان دعوتِ اسلام ریلی منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے آئے علماء کرام، دینی رہنماؤں، کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے عقیدہ ختم نبوت سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بلند کیے ، جس سے علاقے کی فضا گونج اٹھی۔ریلی سے قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، شبانِ ختم نبوت کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد حسن، قاضی ارشد الحسینی، سید عطاء المنان بخاری، سید محمد ارشد بخاری ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار اور دیگر علما و رہنماؤں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے اور امت مسلمہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو اللہ تعالیٰ کا آخری نبی مانتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عقیدے کے حوالے سے کسی قسم کے دباؤ یا مصلحت کو قبول نہیں کیا جا سکتا اور مسلمان قیامت تک اس عقیدے پر قائم رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...