ختم نبوت کانفرنس، مختلف شہروں سے قافلوں کی شرکت کا اعلان

ختم نبوت کانفرنس، مختلف شہروں سے قافلوں کی شرکت کا اعلان

چناب نگر (نامہ نگار)ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی اور کنوینئر ختم نبوت کانفرنس مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا ہے۔

 کہ تحفظ ختم نبوت کی جدوجہد ایک عظیم دینی مشن ہے ، جس کے لیے اکابرین نے نمایاں قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ چناب نگر میں 7 ستمبر کو صدائے ختم نبوت بلند کی جائے گی اور اس سلسلے میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ وفود اور علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد امت مسلمہ کے لیے اہم دینی سرگرمی ہے انہوں نے بتایا کہ 7 ستمبر کو ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں پنجاب بھر سمیت ملک کے مختلف حصوں سے قافلے اور عاشقان رسول ﷺ شرکت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...