تھانیدار کے صندوق سے چیک ،ریکوری کی رقم چوری، مقدمہ درج ،معطل
گو جرہ(نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی گوجرہ کے تھانیدار کے صندوق سے کروڑوں کے چیک اور ریکوری کی رقم چوری ہوگئی۔
مختلف مقدمات کے تین کروڑ ، چودہ لاکھ اور ایک لاکھ کے چیک اورریکوری کی رقم 90 ہزار اے ایس آئی سخی سرور کے صندوق میں موجود تھے جو مبینہ طور پر غائب ہوگئے ۔ اسکے کمرہ اور صندوق کا تالا بھی ٹوٹا ہوا نہ پایا گیا اور نہ ہی کوئی چور کمرہ میں آیا جس پر سخی سرور کیخلاف تھانہ سٹی گوجرہ میں ایس ایچ او وسیم سہو کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تھانیدار کو معطل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments