جاری دھرنے میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت سیرت النبیؐ کانفرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف گورنر ہاؤس سندھ پر دیا جانے والا دھرنا ہفتہ کو 14ویں دن بھی جاری رہا، دھر نا گاہ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت عظیم الشانسیرت النبی ؐ کانفرنس منعقد ہوئی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ حکمرانوں کی ظالمانہ روش کے خلاف آواز اٹھائی جائے ۔ نبی کریم ؐ سے محبت کا مطلب یہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر عمل اور تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کی جائے ۔تعلیمات نبوی ؐ کے مطابق بھی ناجائز ٹیکس وصول کرنے والا ظالم اور گناہ گارہے ۔ حکومت ایک لٹر پٹرول پر 130 روپے ٹیکس وصول کر کے عوام پر ظلم کررہی ہے ۔ ہمارا عزم ہے کہ جدوجہد کے ذریعے ظالم حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے ۔کانفرنس سے نائب ناظمہ کراچی سمیہ عاصم، رائٹر افشاں نوید،صبوح طلعت، تسنیم کریم، روبینہ عامر،سٹی کونسل کی سابق رکن ریحانہ افروز،گورنمنٹ کالج فور ویمن ملیر کی صبور فاطمہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments