ہسپتالوں،دفاتر ،اہم عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات کی جانچ
ایمرجنسی ایگزٹ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کنٹرولر سول ڈیفنس/ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی جانب سے ضلع بھر کے سرکاری دفاتر، ہسپتالوں اور دیگر اہم عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ اور معائنہ کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلہ میں سول ڈیفنس آفیسر عرفان علی ملک، چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس زمان شاہ اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد، وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال، چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ اور سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا۔دورانِ معائنہ متعلقہ اداروں میں فائر سیفٹی آلات، ایمرجنسی ایگزٹ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ افسر وں اور عملے کو ہدایت کی گئی کہ فائر سیفٹی آلات ہر وقت فعال حالت میں رکھے جائیں، ہنگامی اخراج کے راستوں کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ فائر سیفٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی اور تمام متعلقہ اداروں میں حفاظتی انتظامات کے معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments