مخالفین پر پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے گھر پر قبضے کا الزام

 مخالفین پر پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے گھر پر قبضے کا الزام

رخسانہ بی بی ودیگرکاتھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس کیخلاف احتجاج،دادرسی کامطالبہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تحصیل تاندلیانوالہ کے چک نمبر 452 گ ب کی رہائشی رخسانہ بی بی بیوہ لیاقت راجپوت نے مخالفین پر پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے گھر پرقبضہ تشددودیگرالزامات عائد کئے ہیں ۔رخسانہ بی بی نے اہلخانہ ودیگرکے ہمراہ لاہور پریس کلب کے باہر ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس اور مخالفین فیصل جٹ ،سہیل جٹ ودیگرکیخلاف احتجاج کرتے بتایاکہ سائلہ نے مخالفین کیخلاف آرپی او فیصل آباد کو درخواست بابت قبضہ پلاٹ دائر کی تھی جس پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ آرپی او نے کھلی کچہری میں سائلہ کا موقف سنااور متعلقہ SHO کو حکم دیاکہ وہ موقع پر پہنچ کر پلاٹ پر سائلہ کا قبضہ کروائے مگرعملدرآمد نہ ہوا۔

بعدازاں سائلہ متذکرہ پلاٹ پر گھر بناکر رہائش پذیر ہوگئی ۔وہ گزشتہ ہفتے 20 اگست کی رات اپنے گھر موجود تھی کہ اچانک SHO تھانہ صدر بمعہ 25 پولیس ملازمین اور مسلح مخالفین آگیا اور گھر کی دیوار یں پھلانگ کرسب کو یرغمال بنا لیا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ میری جواں سالہ بچیوں کے کپڑے پھاڑ دیئے ، ملزم چھیڑ چھاڑ بھی کرتے رہے ،سامان توڑ پھوڑ کرباہر پھینک دیا ، ویڈیو بنانے پر ملزموں نے دو مو بائل چھین لئے ،سائلہ اور اہلخانہ کوگھر سے نکال کر مخالفین کو قبضہ دلوا دیا۔ SHO اسکے دو بیٹوں کو تشدد کرتے ہوئے ساتھ لے گیا ۔رخسانہ بی بی نے آئی جی پنجاب ودیگرپولیس حکام سے مکان کا قبضہ واگزار کرانے ،بیٹوں کی بازیابی اور ملزموں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...