کے پی ٹی کی صفائی مہم، 34 ٹن سمندری کچرا صاف
ہفتہ وار مہم میں 52 بوٹ آپریشنز، 162 اہلکاروں نے حصہ لیا کچرا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مقررہ گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن منتقل
کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے کراچی ہاربر کو صاف ستھرا اور ماحول دوست رکھنے کے لیے ہفتہ وار صفائی مہم کے دوران 34 ہزار 80 کلوگرام تیرتا ہوا سمندری کچرا جمع کرلیا۔کے پی ٹی کے میرین پولوشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 22 سے 28 اگست 2026 کے دوران جاری رہنے والی خصوصی صفائی مہم کے دوران ہاربر کے اہم مقامات، جن میں ایسٹ وارف، ویسٹ وارف، آئل پیئرز اور بوٹ بیسن جیٹی شامل ہیں، میں صفائی کے اقدامات کیے گئے ۔رپورٹنگ مدت کے دوران تیرتے ہوئے کچرے اور فضلے کی صفائی کے لیے 52 بوٹ آپریشنز کیے گئے ، جبکہ 162 اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا۔\\\'
کے پی ٹی کے مطابق جمع کیا گیا تمام سمندری کچرا بعد ازاں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مقررہ گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کردیا گیا، جہاں اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات کیے گئے ۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار صفائی مہم سمندری آلودگی پر قابو پانے اور کراچی ہاربر کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے ۔ اس کا مقصد بندرگاہی سرگرمیوں کے لیے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ساحلی آبادی کے لیے صحت مند بحری ماحول کو یقینی بنانا ہے ۔کے پی ٹی کے مطابق ادارہ سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments