بہتر سروس ڈ لیوری یقینی بنا ئی جا ئے ،آ ئی جی اسلام آباد

 بہتر سروس ڈ لیوری یقینی بنا ئی جا ئے ،آ ئی جی اسلام آباد

علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس،انسداد جرائم کیلئے اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات اور پولیسنگ کے مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ جرائم کی مؤثر روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے ، مؤثر رسپانس اور بہتر سروس ڈ لیوری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، مربوط حکمت عملی، مؤثر نگرانی اور باہمی کوآرڈینیشن کے ذریعے پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...