بھکھی :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار لڑکا جان کی بازی ہار گیا
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ فیصل آباد روڈ کی آبادی بھکھی میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 15سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں چاہ چندو کا رہائشی شکیل ولد ثناء اﷲ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر بھکھی آرہا تھا کہ مقامی شادی ہال کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے روند ڈالا، جس کے نتیجہ میں شکیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments