نیوملتان، بھانجوں کی فائرنگ، ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر قتل
لین دین کے تنازع پر واردات، ملزم فائرنگ کے بعد فرار، پولیس کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ نیوملتان کے علاقے وی بلاک میں مبینہ طور پر سگے بھانجوں نے فائرنگ کرکے پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر ذاکر گجر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں قانونی کارروائی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق ذاکر گجر کا اپنے بھانجوں مجاہد اور زاہد سے لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جس حوالے سے پولیس دفاتر میں درخواستیں بھی زیرِ کارروائی تھیں۔ گزشتہ روز ذاکر گجر مسجد سے اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ وی بلاک میں مبینہ طور پر مجاہد اور زاہد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے ، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمی ریٹائرڈ انسپکٹر کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments