ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ میں فائر سیفٹی ٹریننگ، عملے کی تر بیت
ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ میں فائر سیفٹی ٹریننگ، عملے کی تر بیت شرکاء کو فائر سیفٹی آلات کے درست استعمال، آگ پر قابو پانے سے متعلق بتایا گیا
بھیرہ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کی زیر نگرانی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا، جس میں ہسپتال کے عملے اور دیگر ورکرز کو آگ لگنے کی صورت میں فوری اور مؤثر اقدامات کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122 کے ماہر اہلکاروں نے شرکاء کو فائر سیفٹی آلات کے درست استعمال، آگ پر قابو پانے ، ہنگامی صورتحال میں محفوظ انخلاء، مریضوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بروقت رسپانس کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام، مریضوں اور ہسپتال کے عملے کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ایسے تربیتی پروگرام عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس سے متعلق آگاہی اور عملی تربیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری، منظم اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments