فیصل کریم کنڈی سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کی ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔۔۔
جس میں خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ بالخصوص فٹبال کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی و سرپرستی، صوبے میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نچلی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز، کوچنگ، مقابلوں کے انعقاد اور کھیلوں کی سہولیات میں بہتری کے ذریعے ملک میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارا جاسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments