عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح : شزا فاطمہ
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قومی ترقی کیلئے اہم کردار ، وزیر آ ئی ٹی
اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیر ِ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے ، حکومت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ، عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا حکومت کی ترجیح ہے جبکہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مختلف شعبوں میں شفافیت اور عوامی اعتماد کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے فروغ اور مالیاتی نظام کی ڈیجیٹل منتقلی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔وزیرِ آ ئی ٹی نے کہا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قومی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے ، کونسل کے پلیٹ فارم سے قومی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ ادارے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے قومی ترقی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments